Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قوم شریف برادران کے ڈرامے کو سمجھ گئی،عمران خان

اسلام آباد ... تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ حکومت تحریک انصاف کی ہوگی۔ جہاں ہمارا مقابلہ سیاسی پارٹی سے نہیں مافیا سے ہوگا۔اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ملک میں انسداد دہشتگردی کے قانون کا غلط استعمال کیا جارہا ہے۔ ایک سوال پر انہوںنے کہا کہ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ مجھے سیاست نہیں کرنی چاہیے تھی وہ اپنی سوچ کے مطابق ٹھیک ہی کہتے ہیں کیونکہ میں ان کی راہ میں رکاوٹ بن گیا ہوں۔میں سیاست نہ کرتا تو اِن کے بچے پیسہ کھا رہے ہوتے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مطلب زرداری ہے اور زرداری سے اتحاد نہیں ہوسکتا۔ زرداری اور نواز شریف میں فرق صرف کرپشن کا ہے۔انہوںنے کہا کہ نواز اور شہباز شریف نے قوم کو پاگل بنایا ہوا ہے۔ایک بھائی فوج عدلیہ کے خلاف ہے اور دوسرا حامی ہے یہ دونوں ڈرامے باز ہیں ۔ اب کوئی پاگل نہیں بنے گا۔ قوم اس ڈرامے کو سمجھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے الگ صوبے کا مطالبہ اس وجہ سے ہوا کیونکہ صوبے کا 57 فیصد بجٹ لاہور میں خرچ ہوگیا ۔جنوبی پنجاب کے لوگوں کے موقف کو درست سمجھتے ہیں۔ دریں اثناءانسداد دہشت گردی عدالت نے ایس ایس پی تشدد کیس میں عمران خان کی بریت سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جسے25 اپریل کو سنایا جائے گا۔
مزید پڑھیں:حکومتوں کو مفلوج کرنا خطرناک کھیل ہے ،سعد رفیق

شیئر: