Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مہاراشٹر: ٹرک الٹنے سے 17 مزدور ہلاک

ستارا۔۔۔۔ مہاراشٹر کے ستارا ضلع میں ایک تیز رفتار ٹرک حادثہ کا شکار ہوگیا جس میں 17 مزدور وں کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔ ممبئی، بنگلور شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث ٹرک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر سڑک پر نصب ڈیوائڈر سے ٹکراکر الٹ گیا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امداد و راحت رسانی کا عملہ جائے وقوعہ پرپہنچا۔ زخمیوں کوٹرک سے باہرنکالااور قریب کے اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرادیا۔ متعدد مزدوروں کی حالت سنگین بتائی جا رہی ہے۔ستارا کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سندیپ پاٹل نے بتایا کہ حادثے میں مرنیوالوں کی نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئیں۔ حادثے سے متعلق معلومات حاصل کرنے کیلئے تفتیش شروع کردی گئی۔
مزید پڑھیں:- - - - -نوجوان نےشادی کے چکر میں موبائل نگل لیا

شیئر: