آرمی چیف سے ملاقات کروں گا،عمران خان
پشاور... تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں چیک پوائنٹس سے لوگوں کو مشکلات درپیش ہیں۔ لوگوں کا لاپتہ ہونا انتہائی تکلیف دہ ہے۔ اقتدار میں آکر فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کریں گے۔انتخابات کے بعد چاروں صوبوں میں ہماری حکومت ہوگی۔ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وعد ہ کرتا ہوں کہ قبائلیوں کیلئے جنرل باجوہ سے ملاقات کرونگا ۔ آرمی چیف سے درخواست کرونگا کہ قبائلی علاقے میں چیک پوائٹس کئے جائیں۔آرمی چیف سے لاپتہ افراد کے بارے میں بھی بات کرونگا۔انہوں نے کہا کہ فاٹا میں بلدیاتی الیکشن کرائینگے تاکہ فنڈ خرچ ہوسکے ۔عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف کو قرضے کی بات کرنے پر شرم آنی چاہیئے۔نوا زشریف اور زرداری کے دور میں ہر پاکستانی قرضدار تھا۔شہباز شریف نے اشتہاروں میں ترقی کی ہم نے زمینی حقائق پر تبدیلی دکھائی۔تقریب سے سینیٹر ایوب افریدی نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہاکہ قبائل میں15 سال میں ایسا گھر نہیں جہاں سے جنازہ نہیں اٹھا۔ قبائلی علاقوں میں ا سکول، اسپتال اور سڑکیں تباہ ہیں۔قبائل عمران خان کو امید کی نظروں سے دیکھتے ہیں۔عمران خان ہی ملک کے آ ئند ہ وزیر اعظم ہوں گے۔