Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابھی ن لیگ میں ہی ہوں،چوہدری نثار

  راولپنڈی ...مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پارٹی سے اختلاف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں شمولیت پر ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن وزارت چھوڑنے سے اب تک مسلم لیگ (ن) میں ہی ہوں۔ٹی وی انٹرویو میں چوہدری نثار نے کہا کہ تحریک انصاف رابطہ کیا ہے نہ وہاں سے کوئی رابطہ ہوا ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے عہدے کی پیش کش کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہا کہ اگلا الیکشن مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ سے لڑوں گا یا نہیں یہ سوال تو نوازشریف سے کریں۔انہوں نے کہا کہ وزارت چھوڑنے کے بعد سے اب تک بھی مسلم لیگ (ن) میں ہی ہوں تاہم ایک شخص کی وجہ سے سارا ابہام اور سوالات ابھر کر سامنے آئے ہیں۔وہ شخص نوازشریف کی گاڑی سے اتر کر میڈیا سے الٹی سیدھی باتیں کرتا ہے اور دوبارہ نوازشریف کی گاڑی میں بیٹھ جاتا ہے۔ نوازشریف کو واضح کرنا چاہیے کہ اس شخص کی باتوں میں ان کی مرضی شامل ہے یا نہیں۔انہوںنے کہا کہ نیوز لیکس میں مریم نواز کا نام نہیں تھا۔ رپورٹ حکومت کے پاس ہے۔ ایک شخص کی وجہ سے سارا ابہام پیدا ہوا اور سوالات ابھر کر سامنے آئے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی سے تحفظات نہیں،میرا ایک موقف ہے۔ بیانیہ جاری کرکے کہا جاتاہے کہ یہ پوری پارٹی کا بیانیہ ہے۔نواز شریف اور مریم نواز جلسوں میں اپنا اپنا موقف بیان کررہے ہیں۔ پارٹی میں34 سال سے مختلف امور پر اپنا موقف پیش کرتا رہا ہوں۔ کبھی بات مانی جاتی تھی کبھی نہیں۔ تھوڑے سے اختلاف پر میں وزارت سے الگ ہو گیا تھا ۔ وزارت چھوڑنے کے بعد سے اب تک ن لیگ میں ہوں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ اور محمود اچکزئی کی سوچ میں فرق ہے۔ ن لیگ اعتدال پسند جماعت ہے۔ ہمیں اپنے لوگو ں کو احتجاج کے لئے مجبور نہیں کرنا چاہئیے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے منفی بیانات کا سلسلہ نہ رکا تو ہو سکتا ہے۔ خاموش نہ رہوں۔ اس وقت سب سے بڑا مسئلہ بیانیے کا ہے۔ پارٹی میں اتفاق رائے سے بیانیہ جاری کیا جائے۔انہوں نے پھر کہا کہ نواز شریف جیل گئے تو پارٹی کو بہت نقصان ہو گا ۔
مزید پڑھیں:ن لیگ سے مزید لوگ جائیںگے،عبدالقدوس بزنجو
 

شیئر: