Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راجستھان آپ پارٹی کا کمارسے’’ وشواس‘‘ ٹوٹا

نئی دہلی۔۔۔۔عام آدمی پارٹی نے ایک بار پھر کمار وشواس کو جھٹکا دیا۔ وشواس کو راجستھان میں پارٹی صدر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ وشواس نے ٹویٹر کے اکاؤنٹ پر شاعرانہ انداز میں پارٹی پر تنقید کی۔وشواس کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ایسی کسی بھی سیاسی امورکمیٹی( پی اے سی) کی اطلاع وشواس کو نہیں جبکہ وہ پی اے سی کے رکن ہیں۔ اگر پی اے سی کے ایک رکن کو اطلاع ہی نہیں تو کمیٹی کیسے مکمل ہوگی۔بیان کے علاوہ کمار نے ٹویٹر پر 2نظمیں تحریر کیں۔ عام آدمی پارٹی نے کہا کہ گزشتہ دنوں دیپک واجپئی کو راجستھان کے دورے پر بھیجا گیا تھا جہاں وہ صوبے کا مکمل دورہ کرچکے ہیں۔عام آدمی پارٹی کی سیاسی امور کمیٹی( پی اے سی )نے وشواس کو ہٹاکر واجپئی کو راجستھان کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -میرٹھ: ظلم و ستم بند کیا جائے ورنہ اسلام قبول کرلیںگے، دلت

شیئر: