Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کی اقتصادی شرح نمو میں مسلسل اضافہ

اسلام آباد.... پاکستان کی اقتصادی شرح نمو 5.6 فیصد سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تجارتی و صنعتی سرگرمیوں کے فروغ اور توانائی کے شعبہ کی بہتری سے قومی معیشت کی شرح نمو مسلسل بڑھ رہی ہے۔ مسلسل دوسرے مالی سال کے دوران بھی بڑے صنعتی اداروں کے شعبہ کی کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہواجس سے ملکی معیشت کی شرح ترقی میں 5 فیصد سالانہ سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
مزید پڑھیں:کم آمدنی والوں کے لئے5لاکھ مکانات تعمیر ہونگے

شیئر: