بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ ‘‘اسکیم اب ’’بیٹی چھپاؤ‘‘مہم بن گئی
نئی دہلی۔۔۔۔کانگریس نے حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے میں سنجیدہ نہیں ۔کانگریس کے ترجمان کپل سبل نے پارٹی ہیڈکوارٹر پر خصوصی پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیر اعظم کی ’’بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ‘‘اسکیم اب ’’بیٹی چھپاؤ‘‘مہم بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام وزیر اعظم سے خواتین پر بڑھتے ہوئے تشدد اور زیادتی کے جرائم پر موقف جاننا چاہتے ہیں۔ اتر پردیش کے شہر اناؤ اور جموں کے کٹھوعہ میں زیادتی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کانگریسی لیڈر نے کہا کہ وزیر اعظم کو ملک کی فکر نہیں۔ انہوں نے نوٹ بندی سے عوام کو مصنوعات و خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی ) کے ذریعے چھوٹے تاجروںکو بھوکا رہنے پر مجبور کردیا۔