نقلی الیکٹرانک آلات ٹائم بم کے مترادف
13اپریل جمعہ کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے عربی جریدے الاقتصادیہ کی شہ سرخیاں
٭ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے شاہی خاندان کے افراد ، علماء اور مشرقی ریجن کے شہریوں کی الشرقیہ میں ملاقات۔
٭ سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کی اسپین کے وزیر اعظم اور ارکان پارلیمنٹ سے ملاقاتیں ، باہمی شراکت کو فروغ دینے کے امکانات کا جائزہ۔
٭ سعودی عرب اور اسپین کے درمیان دفاع، فضائی نقل و حمل، تعلیم ،ثقافت اور ٹیکنالوجی پر 6معاہدے۔
٭ بین الاقوامی بانڈز کے 3ایڈیشن جاری۔596ارب ریال سعودی عرب پہنچ گئے۔
٭ غیر ملکی تیل کمپنیوں کے انکم ٹیکس قانون میں ترامیم پر عملدرآمد کا طریقہ کار متعین کرنے کا فیصلہ۔
٭ یورپی ممالک کی اقتصادی پابندیوں سے ایران کا دائرہ تنگ ہونے لگا، اثاثے منجمد اور ساز و سامان کی برآمد پر پابندی عائد۔
٭ سعودی عربین مانیٹرنگ اتھارٹی ’’ساما ‘‘نے حالات تبدیل ہوجانے پر قرضہ لینے والوں سے وصولی کے نظام میں بینکوں کو تبدیلی کا پابند بنا دیا۔
٭ 2018ء کے دوران بین الاقوامی تجارت میں شرح نمو 4.4 فیصد بڑھنے کا امکان،10برس تک کساد بازاری سے نکلنے کی سبیل پیدا ہونے لگی۔
٭ نقلی الیکٹرانک آلات ٹائم بم کے مترادف ، 117ارب ریال کی درآمدات خطرات سے دوچار۔