Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوورسیز پاکستانیوں کا آئینی حق غصب نہیں کرنے دینگے،عمران

اسلام آباد... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہیں دینا چاہتیں۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا بنیادی آئینی حق غصب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔جمعہ کو ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے سپریم کورٹ میں سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی مخالفت کی ہے۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بنیادی آئینی حق سے محرومی کسی طور قبول نہیں۔سمندر پار بسنے والے پاکستانی ہمارا بیش قیمت سرمایہ ہیں۔انکی بھیجی گئی ترسیلات ملکی معیشت کیلئے انمول ہیں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا بنیادی آئینی حق غصب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوںنے کہاکہ انتخابی اصلاحات کمیٹی میں بھی ان دونوں جماعتوں نے روڑے اٹکائے۔مستقبل میں جب ملک کی تعمیر و ترقی کا مرحلہ درپیش ہوگا تو یہ پاکستانی امید کی کرن بنیں گے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے وسائل کی فراہمی کا سب سے بڑا وسیلہ ہمارے یہ بھائی ہی بنیں گے۔
مزید پڑھیں:بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کی تعداد بڑھ گئی؟

شیئر: