کبھی ٹکٹ کیلئے درخواست نہیں کی، چوہدری نثار
اسلام آباد... سابق وزیرِداخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ 35 سالہ سیاسی زندگی میں کبھی ٹکٹ کیلئے درخواست نہیں کی اللہ ایسا وقت ہی نہ لائے کہ میں کسی کے ٹکٹ کا محتاج ہوں۔ایک بیان میں چوہدری نثار نے کہا کہ میں نے کب کسی سے ٹکٹ مانگا ہے کہ ہردوسرے دن آئندہ انتخابات میں ٹکٹ دینے یا نہ دینے کے حوالے سے بیان داغ دیا جاتا ۔ بیانات سے ایسا لگتا ہے کہ موجودہ وقت میں پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ مجھے ٹکٹ دینے یا نہ دینے سے منسوب ہے۔انہوںنے کہا ہے کہ ٹکٹ دینے یا نہ دینے کا سوال اس وقت پیدا ہوتا ہے جب کوئی اس کا طلبگار ہو۔ اپنی 35 سالہ سیاسی زندگی میں پہلے کبھی ٹکٹ کی درخواست اور نہ آئندہ کروں گا۔ میری طاقت اللہ تعالیٰ پر ایمان اور حلقے کے عوام کا اعتماد ہے جو 1985 سے میرے ساتھ رہا۔ امید ہے کہ یہ ساتھ ہمیشہ رہے گا۔