Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بابر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی... پاکستان نے بابر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ کروز میزائل جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔700کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے اور مختلف وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق بابر کروز میزائل میں جدید ترین نیوی گیشن سسٹم نصب ہے۔ سمندر اور زمین سے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے ۔ کسی رکاوٹ کی صورت میں راستہ بدلنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ تجربے کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل اسٹریجک پلانزڈویژن،چیئرمین نیسکام اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ،صدر اور وزیر اعظم نے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی ہے۔
مزید پڑھیں:بہادر فوج خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہے،جنرل باجوہ

شیئر: