Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عدلیہ اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ ہیں،عمران خان

اسلام آباد...تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ جمہوری دور میں اعلیٰ عدلیہ پر دباو ڈالنے کے لئے سسلین مافیا کے ہتھکنڈے ناقابل قبول ہیں۔ دنیا کی کسی بھی جمہوریت میں اس جیسے حربوں کی کوئی گنجائش نہیں۔ ٹوئٹر پر بیان میں عمران خان نے لاہور میں سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کی شدید مذمت کی اور کہا کہ تحریک انصاف پوری قوت سے عدلیہ اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ ہے اور پیچھے کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ سے اظہار یکجہتی کے لئے لاہور میں29اپریل کو مینار پاکستان پر عظیم الشان جلسہ کریں گے۔
مزید پڑھیں: جسٹس عجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کی تحقیقات

شیئر: