Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غریب خاندانوں کو مفت ایل پی جی کنکشن

حیدرآباد۔۔۔۔مرکزی وزیر پٹرولیم و قدرتی گیس دھرمیندر پردھان نے تلنگانہ میں وزیر اعظم کی جانب سے شروع کی گئی ’’اجولا‘‘اسکیم کے تحت غریب خاندانوں کو مفت ایل پی جی کنکشن کی فراہمی شروع کردی ۔اس سلسلے میں سوریہ پیٹ میں منعقدہ تقریب میں وزیر پٹرولیم و گیس نے اسکیم کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ خط افلاس سے نیچے زندگی گزارنے والے خاندانوں کو مفت ایل پی جی کنکشن دیئے جائیں گے ۔تقریباً 5کروڑ خاندانوں کو اس اسکیم سے فائدہ پہنچے گا۔بی جے پی رہنماؤں کی کثیر تعداد اور کیڈرز بشمول پارٹی کے ریاستی صدر اور رکن اسمبلی جی کشن ریڈی نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
مزید پڑھیں:- - - -وی ایچ پی نے توگڑیاکو نکال باہر کیا

شیئر: