Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فاروق ستار جیسا شاطر نہیں دیکھا،مصطفی کمال

کراچی...پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار پر پی ایس پی کے دروازے ہمیشہ کے لئے بند ہوگئے۔ اتنا جھوٹا اور شاطر شخص زندگی میں نہیں دیکھا۔ اب رسوائی اس شخص کا مقدر ہے۔فاروق ستار نے دوست کے گھر میں اکیلے بلا کر ملاقات کی اور کہا کہ ایک مرتبہ پتنگ اور ایم کیو ایم کے نام پر مہاجروں کو بلف(گمراہ)کروں گا۔مصطفی کمال نے دعوی کیا کہ فاروق ستار نے انیس قائمخانی کو کامران ٹیسوری کے گھر ملاقات کے لئے بلا کر پوچھا کہ میرے لئے کیا پیکج ہے۔ اتوار کو ایم کیو ایم پاکستان کی خاتون رکن سندھ اسمبلی سمیتا افضال کی پی ایس پی میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہاکہ فاروق ستار نے ثابت کردیا کہ یہ ہر لحاظ سے چھوٹا آدمی ہے۔ انتہائی شاطر اور جھوٹا آدمی ہے۔ رسوائی اس آدمی کا مقدر ہے۔صبح فاروق ستار نے پریس کانفرنس کی ۔ایک ڈوبتے ہوئے شخص نے تنکے کا سہارا لینے کی کوشش کی اورالزام لگایا گیا کہ ہم نے دباو ڈال کر لوگوں کو اپنے ساتھ ملانے کی کوشش کی۔ جب یہ لوگ آپس میں لڑ رہے تھے۔ اس پر ایک لفظ نہیں بولا ۔چاہتے تو ان کے پرخچے اڑا سکتے تھے ۔کیا پی ایس پی نے ان کے درمیان جھگڑا کرایا۔فاروق ستار، مئیر کراچی وسیم اختر اور عامر خان پر کرپشن کے الزام لگاتے ہیں کیا ہم نے کہا انہیں۔خالد مقبول صد یقی نے کہا کہ پارٹی میں ماہ جبینوں کی ضرورت نہیںیعنی اب تک پارٹی میں خواتین کو گندی نظر سے دیکھتے تھے۔فاروق ستار نے انیس قائم خانی کو فون کیا اور کہا کہ میرا جلسہ کامیاب کرنے کے لئے کارکن بھیجیں۔ ہمیں بہادرآباد کو نیچا دکھاناہے۔ سینیٹ الیکشن والے دن فاروق ستار انیس قائم خانی کو فون پر منتیں کرتے رہے کہ ہمیں دو ۔
مزید پڑھیں:کشتیاں جلا دیں،فاروق ستار

شیئر: