Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عدلیہ مخالف تقاریر نشر کرنے پر عبور ی پابندی

لاہور...لاہورہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف، مریم نواز اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت 16 ارکان اسمبلی کی عدلیہ مخالف تقاریر نشر کرنے پر عبوری پابندی لگادی۔ہائی کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے درخواستوں کی سماعت کی۔ عدالت نے معاملہ پمرا بھجواتے ہوئے درخواستوں پر 15 دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اس دوران نواز شریف سمیت دیگر افراد کی عدلیہ مخالف تقاریر نشر نہ کی جائیں۔ پمرا اور تمام متعلق فریقین اس امر کو یقینی بنائیں کہ 15 دن میں توہین عدالت پر مبنی کوئی مواد ٹی وی چینلز پر نشرنہ ہو۔ عدلیہ مخالف توہین آمیز مواد کی خود سخت مانیٹرنگ کریں گے۔ ہائیکورٹ نے عدالتی دائرہ اختیار کیخلاف نوازشریف کی درخواست بھی مسترد کردی۔
مزید پڑھیں:چیف جسٹس نے مریم اورنگزیب کو کمیٹی سے نکال دیا
 

شیئر: