فیس بک کی دوستی نے منگنی تڑوادی
گورو گرام۔۔۔۔دہلی سے متصل گوروگرام علاقہ میں 23سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے والے2ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ متاثرہ لڑکی نے شکایت درج کرائی کہ ایک لڑکا جس کا نام کیشو تھا سے فیس بک پر دوستی ہوئی اور پھرقریبی تعلقات ہوگئے۔ ایک دن اچانک لڑکے نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر اجتماعی زیادتی کا ارتکاب کیا اور واقعہ کی وڈیو بنالی۔2016سے لڑکوںکا گروپ زیادتی کا شکار بنارکھا تھا۔ جب لڑکی کی شادی طے ہوگئی تو ملزموں نے اسکے منگیتر کو غیر اخلاقی تصاویر اور وڈیو زبھیج دیں جس سے منگنی ٹوٹ گئی ۔آخر کار لڑکی نے لیڈیز پولیس تھانہ جاکر واقعہ کی رپورٹ درج کرائی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اجتماعی زیادتی کے 2ملزموں کو گرفتار کرلیا جن کے نام کیشو اور سنیل ہیں جبکہ تیسرا ملزم ابھیشیک فرار ہے۔ اس کی گرفتاری کیلئے پولیس کارروائی میں مصروف ہے۔ گرفتار شدہ ملزمان سے پولیس پوچھ گچھ کررہی ہے۔