Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرپشن الزامات، نیب کا ڈپٹی ڈائریکٹر برطرف

 اسلام آباد...چیئر مین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کرپشن میں ملوث ڈپٹی ڈائریکٹر کاشف ممتاز گوندل کو ملازمت سے برطرف کر دیا ۔ چیئر مین نیب نے عہدہ سنبھالنے کے بعد نیب کے اندر تطہیر کا عمل شروع کیا تھا ۔ درجنوں افسران کیخلاف کرپشن الزامات کے تحت کارروائی جاری ہے۔ چیئر مین نیب نے دستاویزاتی شواہد پر کاشف ممتاز گوندل کو عہدہ سے برطرف کر نے کے احکامات جاری کئے ہیں اور نیب کے اندر موجودہ کرپٹ مافیا کو واضح پیغام بھی دے دیا ۔ نیب ذرائع نے بتایا کہ آئندہ دنوں میں نیب کے مزید اعلیٰ افسران کو بھی فارغ کر دیا جائے گا۔ ان افسران پر بھی الزام ہے کہ انہوں نے سرکاری عہدوں کا ناجائز فائدہ اٹھا کر ہاوسنگ سوسائٹی سے پلاٹ حاصل کئے ہیں ۔ آئندہ چند ہفتوں میں ایک درجن سے زائد نیب کے کرپٹ افسران کو نکالا جائے گا ان کے خلاف انکوائریاں پہلے ہی مکمل ہو چکی ہیں۔
مزید پڑھیں:کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں ہو رہی،چیئرمین نیب

شیئر: