Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راو انوار کو وعدہ معاف گواہ بننے کی پیشکش

کراچی...نقیب  قتل کیس کی تفتیشی ٹیم نے نئی حکمت عملی کے تحت مرکزی ملزم سابق ایس ایس پی ملیر راوانوار کو وعدہ معاف گواہ بننے کی صورت میں نرمی کی پیشکش کی ہے۔نقیب اللہ سمیت 4افراد کے قتل کے ہائی پروفائل مقدمے میں مفرور ملزمان کی گرفتاری یقینی بنانے کیلئے تفتیشی ٹیم نے مرکزی ملزم سابق ایس ایس پی ملیر راو انوار اور اس کی شوٹر ٹیم کے مفرور ملزمان کو علیحدہ علیحدہ پیشکش کرکے مقدمے کی تفتیش جلد ختم کرنے کا عندیہ دیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ مقدمے میں تفتیش آخری مراحل میں ہے۔ ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم کے افسران نے گرفتار ملزم سابق ایس ایس پی راوانوار کو مقدمے میں وعدہ معاف گواہ بننے کی صورت میں نرمی کی پیشکش کی ہے۔ انھیں یقین دہانی بھی کرائی ہے کہ وہ اگر نقیب اللہ سمیت 4 افراد کے قتل میں تفتیشی ٹیم سے تعاون کریں۔ مفرور شوٹر ٹیم سابق ایس ایچ او شاہ لطیف امان اللہ مروت، سابق ایس ایچ او سہراب گوٹھ شعیب شوٹر ، چوکی انچارج اکبر ملاح ، فیصل سمیت 5مرکزی کردار کے خفیہ ٹھکانوں کی نشاندہی اور انھیں گرفتار کرانے میں مدد کریں۔ذرائع کے مطابق اس پیشکش پر ملزم راوانوار نے تفتیشی ٹیم سے مہلت مانگی ہے وہ اپنے قانونی مشیر سے مشورہ کرنے کے بعد جواب دیں گے۔ 
مزید پڑھیں:نقیب قتل کیس،راو انوار سپریم کورٹ سے گرفتار

شیئر: