Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدھیہ پردیش: باراتیوں سے بھرا ٹرک دریامیں جاگرا، 21 افراد ہلاک

    بھوپال- - - - مدھیہ پردیش  کے سدھی علاقے میں ہولناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب باراتیوں سے بھرا ٹرک بے قابو ہوکر پل سے نیچے دریائے سون میں جاگرا جس میں 21 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
بیشتر افراد کی موت موقع پر ہی ہوگئی جبکہ زخمیوں کو اسپتال پہنچا یاگیاجن میں سے بعض کی حالت نازک ہے۔ واضح ہو کہ ضلع  سنگر اولی کے دیوسر تحصیل کے رہنے والے مجیب خان کی شادی میں باراتی جارہے تھےکہ حادثے کا شکار ہوگئے۔سدھی کا علاقہ مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال سے 560 کلومیٹر کے فاصلہ پر ہے۔
اطلاع کے مطابق حادثہ سے دوچار ہونے والا ٹرک  45 مسافروں کو لے کر جارہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث ڈیوائیڈر توڑتا ہوا دریا میں جاگرا۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ نے ہلاک شدگان کے ورثاء کیلئے 2 ، 2 لاکھ روپے کی امداد جبکہ زخمیوں کو 50 ،  50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -مقتول سڑک پر تڑپتا رہا لوگ وڈیو بناتے رہے؟

شیئر: