ریاض ....عالمی ذرائع ابلاغ نے ریاض کے کنگ عبداللہ مالیاتی مرکز میں پہلے سینما گھر کے افتتاح او ربلیک پینتھر نامی فلم دکھانے کے واقعہ کو زبردست کوریج دی۔سعودی عرب کا نام فرانسیسی، جرمنی اور انگریزی زبانوں کے عالمی ابلاغی اداروں کی شہ سرخیوں میں رہا۔ سعودی وزیر ثقافت و اطلاعات نے پہلے سینما گھر کا افتتاح کیا تھا۔