Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یہ ہے کارکردگی ؟چیف جسٹس نے پرویز خٹک کو طلب کرلیا

پشاور...سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک کو طلب کرلیا۔چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے پشاور رجسٹری میں صاف پانی کی فراہمی اور اسپتالوں کی حالت زار سمیت مختلف کیسز کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا پینے کا پانی عوام کو کہاںسے رہاہے؟ پشاور کا گند کس نہر میں ڈا لا جا رہا ہے، ڈمپنگ گراونڈ کیوں موجود نہیں۔ آپ تو کہتے ہیں یہاں سب اچھا ہے۔وزیراعلیٰ آج آتے ہیں یا کل، وہ جب چاہیں عدالت آجائیں ۔انہوں نے حکم دیا کہ پانی کے ٹیسٹ کئے جائیں، اسپتالوں میں فضلہ جلانے متعلق رپورٹ پیش کی جائے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ بتایا جائے موجودہ حکومت نے کتنے نئے اسپتال بنائے اور کیا نئی سہو لتیں دی گئیں۔بتایا جائے کارڈیالوجی کا کوئی نیا اسپتال بنایا گیا ۔چیف جسٹس نے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری ہیلتھ کی سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہے آپ کی کارکردگی؟۔ قوم نے آپ کو کام کے لئے ووٹ دیا، آپ کیا کام کر رہے ہیں۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے یہ بھی حکم دیا کہ اسکولوں میں بنیادی سہولتوں اور پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں فیسوں کی رپورٹ پیش کی جائے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ افسر شاہی کو عام آدمی تک بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے کام کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں:فیصل رضاعابدی کو پکڑ کر لایا جائے،چیف جسٹس

شیئر: