Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیول سے الٹالٹکا کر موبائل چور کی پٹائی

دربھنگہ۔۔۔۔ہنگولی گاؤں میں ایک نوجوان کو غیر انسانی طریقے سے جے سی بی مشین(شیول) سے الٹا لٹکا کر زدوکوب کیا گیا۔اطلاع کے مطابق گاؤں میں الیکٹر ک پول نصب کرنیوالے ٹھیکیدار کا موبائل چوری ہوگیا ۔گاؤں کے امریش سہنی کو موبائل چوری کے الزام میں ٹھیکیدار کے کارندوں نے پکڑلیا اور اسے زدوکوب کرنے کے بعد کرین سے کافی دیر تک الٹاباندھ کر لٹکائے رکھا۔اسکے بعد کرسی سمیت درخت سے باندھ کر بے دردی سے پٹائی کرتے رہے۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ انچارج امیش چندر تیواری پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اورنوجوان کو درخت سے آزاد کرایا اور ٹھیکیدار کے کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ تیواری نے قصورواروں کیخلاف ایف آئی آر درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -بی جے پی لیڈرز مجرمانہ ذہنیت کے حامل ہیں، سدا رمیا

شیئر: