ندیم افضل چن بھی تحریک انصاف میں شامل
جمعرات 19 اپریل 2018 3:00
اسلام آباد ... پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے رہنما اورسرگودھا سے سابق رکن قومی اسمبلی ندیم افضل چن تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔ندیم افضل چن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی۔ وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سیکرٹری جنرل جہانگیرترین بھی موجود تھے۔ندیم افضل چن نے کرپشن کے خلاف تحریک انصاف کی جدوجہد کو سراہا ۔انہوں نے عمران خان کو25 اپریل کو اپنی رہائش پر مدعو بھی کیا۔واضح رہے کہ ندیم افضل چن کے چھوٹے بھائی سابق ممبر پنجاب اسمبلی وسیم افضل چن پہلے ہی تحریک انصاف میں شامل ہو چکے ہیں۔