شملہ: خوفناک آتشزدگی ،50مکان خاکستر
جمعرات 19 اپریل 2018 3:00
شملہ ۔۔۔۔ شملہ کے روہڈو سے 28کلو میٹر دور ٹک کری کے خشنی گاؤں میں خوفناک آتشزدگی کے باعث50مکانات جل کر خاک ہوگئے۔ فائر بریگیڈ کی متعدد ٹیمیں اور پولیس کے اعلیٰ حکام نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ۔ فائر بریگیڈ کی ٹیموں کو آگ پر قابو پانے میں تقریباً 5گھنٹے لگ گئے ۔ گاؤں میں 150گھر تھے جو لکڑیوں سے بنائے گئے تھے جن میں سے50جل کر خاک ہوگئے اور مکین کھلے آسمان تلے زندگی گزار نے پر مجبور ہوگئے۔ انتظامیہ کی جانب سے متاثرین کو 10ہزار روپے ، کمبل ، چادر، اور اشیائے صرف کی تقسیم کا کام جاری ہے۔