ہندوستانی قیادت کی دھمکیوں پر تشویش ہے،دفتر خارجہ
جمعرات 19 اپریل 2018 3:00
اسلام آباد... پاکستان نے سرجیکل ا سٹرائیکس سے متعلق ہندوستانی وزیر اعظم مودی کے دعووں کو ڈھونگ قرار دیتے ہوئے پھر مسترد کیا ہے ۔ترجمان نے کہا کہ بار بار جھوٹ بولنے سے جھوٹ کو سچ ثابت نہیں کیا جا سکتا۔ ہندوستانی قیادت کی جانب سے دھمکیاں باعث تشویش ہیں۔عالمی برادری دھمکی آمیز بیانات کا نوٹس لے۔خارجہ پالیسی میں قومی مفاد ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہندوستانی جاسوس کمانڈر کلبھوش یادو کیس میں ہندنے عالمی عدالت میں جواب ا لجواب جمع کرایا ہے۔ پریس بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ دہشت گرد اور ان کا سرغنہ کون ہے ۔پاکستان کی حراست میں موجود ہندوستانی نیوی کا کمانڈر کلبھوشن یادواس بات کا ثبوت ہے کہ کون دہشت گردی میں ملوث ہے۔ایک سوال پر ترجمان نے کہا کہ ہند کا جنگی جنون ایک جانب، اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ امریکی حکام نے سفارتکاروں کی نقل و حرکت کو محدود رکھنے سے متعلق فیصلے سے پاکستان کو آگاہ کر دیا ۔ دونوں ملک اس حوالے سے رابطے میں ہیں ۔