اسپیکر سندھ اسمبلی کیخلاف تحقیقات کا حکم
جمعرات 19 اپریل 2018 3:00
اسلام آباد... قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے ا سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج خان درانی اور سیکرٹری سندھ اسمبلی غلام محمد عمر فاروق کے خلاف اسمبلی کی نئی عمارت کی تعمیر میں مبینہ طور پر بے ضابطگیوں اور غیر قانونی تقرریوں کی شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔ ڈی جی نیب کراچی کو ا سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج خان درانی کے آمدن سے زائد مبینہ اثاثوں کی بھی جانچ پڑتال کا حکم بھی دیا ۔ چیئرمین نیب نے وفاقی وزیر ریلوے اور دیگر کے خلاف مبینہ طور پر 4500 ہارس پاور لوکوموٹیوز اور ٹریفک مرمت کرنے والی مشینوں کی خریداری میں مبینہ طور پر قومی وسائل کا بے دریغ استعمال اور پاکستان ریلوے کی قیمتی زمین لاہور میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لیز پر دینے کی مبینہ شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔