Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوہدری نثار کو تحریک انصاف میں شمولیت کی پھر پیشکش

لاہور... تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کو پارٹی میں دوبارہ شمولیت کی دعوت دیں گے ۔ وہ میرے پرانے دوست بھی ہیں۔ سب سے زیادہ خوشی اس بات کی ہے کہ میرے دوست نے غیرت دکھائی اور ایسی خاتون جس کی صرف نوازشریف کی بیٹی کے سواکوئی حیثیت نہیں اس کے سامنے جھک کر کھڑا ہونے سے انکار کیا۔ اس سے آرڈر لینے سے انکار کیا۔ اسی لئے میں چوہدری نثار کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دینا چاہتا ہوں۔لاہور میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں مجھے ایک سینیٹر بنانے کے لئے 45 کروڑ روپے تک کی پیشکش کی گئی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں ووٹ بیچنے والوں سے متعلق جو فیصلہ کیا وہ تفتیش کی بنا پر تھا۔ سب کو معلوم تھا کہ سینیٹ الیکشن میں ووٹ بکتا ہے لیکن ساری پارٹیوں کے سربراہ تماشا دیکھتے رہے۔ عمران خان نے کہا کہ نگراں حکومت 2013 میں صاف اور شفاف انتخابات کرانے میں ناکام ہوگئی تھی ۔ اب بھی وہی معاملے کو دہرایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان کے جلسے میں نوجوانوں اور ملک کے عوام کو نئے پاکستان کے بارے میں بتائیں گے۔
مزید پڑھیں:ہم سب کا نیا پاکستان

شیئر: