ابشر کے ذریعے 2سال تک کا اقامہ جاری ہوسکتا ہے
جمعرات 19 اپریل 2018 3:00
ریاض- - - - محکمہ پاسپورٹ نے واضح کیا ہے کہ آجر حضرات "ہویۃ مقیم" ابشر کے ذریعے بنوا سکتے ہیں۔ 2سالہ ہویۃ کا اجراء ابشر کے ذریعے ممکن ہے۔ ایک سال کا بھی بنوایا جا سکتا ہے۔ محکمہ پاسپورٹ نے 3برس پہلے ہویۃ مقیم کے نام سے نئے اقامہ متعارف کرایا تھا۔ ہویۃ مقیم کارڈ 5برس تک موثر ہوتا ہے۔ آن لائن توسیع ایک سے 2برس کیلئے کرائی جا سکتی ہے۔ اقامے کی باقی ماندہ مدت آن لائن دریافت کی جا سکتی ہے۔