نواز شریف اور مریم کو ایک دن کیلئے حاضری سے استثنی
اسلام آباد... احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ضمنی ریفرنس میں نواز شریف اور مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی ایون فیلڈ ضمنی ریفرنس کی سماعت پر کیپٹن (ر) صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔ شریف فیملی کے وکیل نے نواز شریف اور مریم نواز کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی ، جس میں موقف اپنایا گیا کہ دونوں کلثوم نواز کی عیادت کے لئے لندن گئے ہیں۔عدالت نے درخواست منظور کرلی۔ نیب کی جانب سے شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ضمنی ریفرنس ڈی جی آپریشنزنیب ظاہر شاہ کو نیا گواہ بنانے کی درخواست کی۔