Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العارضہ بس ڈرائیوروں کا مسئلہ حل

العارضہ۔۔۔العارضہ کمشنری میں التؤما اسکولوں کے طلبہ و طالبات کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنیوالی کمپنی نے بسوں کے 190ڈرائیوروں کو انکی تنخواہیں دیکر ٹرانسپور ٹ کا بحران حل کردیا۔ ڈرائیور حضرات تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے ڈیوٹی نہیں دے رہے تھے۔ کمپنی نے جازان مکتب العمل کی مداخلت پر انکی تنخواہیں بینکوں میں جمع کرادیں۔ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ کمپنی بروقت تنخواہ نہ دینے کی عادی ہوگئی ہے۔ ماضی میں بھی کئی کئی ماہ تک تنخواہیں نہ دیکر ہمیں پریشان کرچکی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -اسنیپ چیٹ میں سعودی خواتین مردوں پر بازی لے گئیں،جائزہ رپورٹ

شیئر: