Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تمام مشکلات ایک ساتھ آگئیں،نواز شریف

لندن...سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کافی کمزور ہو گئی ہیں۔ میری خواہش ہے کہ اہلیہ کے پاس زیادہ سے زیادہ وقت گزاروں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی صحت کے حوالے سے ڈاکٹروں کے ساتھ ملاقاتیں ہو رہی ہیں، ان کی صحتیابی کےلئے دعا کریں۔انہوں نے کہا کہ کبھی کبھی تمام مشکلات ایک ساتھ ہی آجاتی ہیں لیکن ان کا سامنا کرنا ہی زندگی کا نام ہے۔ آپ اگر حق پہ ہیں تو حق پہ ڈٹ جانا چاہیے۔ خیرہوگی۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں کہیں نہیں ہوتا جو سب پاکستان میں ہورہا ہے ۔ ایک شخص اور اسکے خاندان کے ساتھ ہورہا ہے۔ 
مزید پڑھیں:نواز شریف اور مریم کی استثنی کی درخواست مسترد
 

شیئر: