Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچیوں سے زیادتی کے مجرموں کو سزائے موت دینے کیلئےقانون میں ترمیم کا فیصلہ

    نئی دہلی- - - - -کٹھوعہ سانحہ کے بعد مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ کو ایک مکتوب ارسال کر کے مطلع کیا ہے کہ اس نے بچوں کیخلاف  جرائم کی روک تھام سے متعلق قانون (پوسکوایکٹ)2012میں ترمیم کرنے کی کارروائی شروع کر دی  جس کے تحت 12سال کی عمر تک کی بچیوں کے ساتھزیادتی  کے مجرموں کو کم سے کم موت کی سزا یقینی بنایا جائیگا۔ مرکز نے مفاد عامہ میں داخل کی گئی  عذر داری کے جواب میں رپورٹ داخل کی ہے۔  معاملہ کی آئندہ سماعت 27اپریل کو ہوگی۔واضح رہے کہ کٹھوعہ میں8 سالہ بچی کو ایک ہفتہ تک ایک مندر میں قیدی بنا کررکھا گیا تھا اور  زیادتی کرنے کے بعد قتل کر دیا گیا ۔بی جے پی لیڈروں اور مودی کابینہ کے وزیروں نے بھی  مجرموں کو موت کی سزا دینے کا مطالبہ کیا تھا ۔ حکومت کی طرف سے چیف جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی بنچ کو یہ بتایا گیا کہ حکومت  پوسکو قانون میں ترمیم کرکے12 سال تک کی عمر کے بچوں  سے زیادتی کے مجرموں کیلئے پھانسی کی سزاپر  غور کررہی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -دلہن شادی کی تقریب سے فرار

شیئر: