راو انوار کو جیل بھیج دیا گیا
کراچی...انسداد دہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ محسود قتل کیس میں گرفتار سابق ایس ایس پی ملیر راو انوار کو جوڈیشل ریمانڈ پر 2 مئی تک جیل بھیج دیا گیا۔راو انوار سمیت دیگر ملزمان کو سخت سیکیورٹی میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو کیس میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔انہوں نے استدعا کی کہ اس کیس میں جے آئی ٹی تشکیل دی جاچکی ہے۔چالان جمع کرانے کے لئے مزید مہلت دی جائے۔عدالت نے جے آئی ٹی کو 2 مئی تک عدالت میں مکمل چلان جمع کرانے اور تفتیشی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔