Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دشمن قوتوں سے خبردار رہا جائے ،فوجی ترجمان

راولپنڈی....ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہاہے کہ دشمن قوتیں غیریقینی صورتحال پیدا کرنےکی کوشش کررہی ہیں۔یہ وقت دشمن قوتوں سے خبرداررہنے کا ہے۔ فوجی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ شما لی وزیرستان کے متاثرہ تاجروں کی مقامی سول وفوجی نمائندوں سے اتوار کوملاقات ہوگی۔ فاٹا سیکریٹریٹ کے نمائندے بھی ہوں گے۔ ملاقات میں حقیقی مسائل اور ان کے حل پر غور ہوگا۔انہوں نے کہا کہ قبائلیوں کی اقتصادی بحالی اولین ترجیح ہے۔ فاٹا کوقومی دھارے میں لانا قبائل کوبااختیار بنانے اور خوشحالی کے لئے اہم ہے۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ دشمن قوتیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔ یہ ہمارا گھر ہے، مل کر بتدریج مکمل امن لائیں گے۔
مزید پڑھیں:ہندوستانی قیادت کی دھمکیوں پر تشویش ہے،دفتر خارجہ

شیئر: