شہباز شریف کو نئی پارٹی بنانے کا مشورہ؟
کراچی....سابق وفاقی مشیرپٹرولیم اور پیپلزپارٹی کے سینئررہنماڈاکٹرعاصم نے کہاہے کہ ندیم افضل چن کوپی ٹی آئی میںوہ مقام نہیں ملے گاجوانہیں پیپلزپارٹی میں حاصل تھاجوپیپلزپارٹی چھوڑتاہے اس کانام ویسے ہی نہیں رہتا۔پارٹی چھوڑنے والے کوتاریخ کھاجاتی ہے۔ ماضی اس بات کاگواہ ہے۔کراچی میں احتساب عدالت کے باہرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جونئے لوگ پارٹی میں آتے ہیں انہیں وہ جگہ نہیں ملتی جس کے وہ حق دارہوتے ہیں۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ لوگ تحریک انصاف سے بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔کون جیتے گاکون ہارے گایہ تووقت بتائے گا۔انہوں نے کہاکہ چوہدری نثارشہبازشریف کوکہہ رہے ہیں کہ اپنے بھائی سے الگ ہوجائیں۔وہ انہیں نئی پارٹی بنانے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ڈاکٹرعاصم نے کہاکہ مائنس نوازشریف کا میں بھی کہہ رہاہوں اوربھی لوگ یہی کہہ رہے ہیں۔میری ہمدردیاں نوازشریف کے ساتھ ہیں لیکن یہی کہوںگا کہ میاں صاحب جیسی کرنی ویسی بھرنی۔