Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرف نہیں جو ملک سے بھاگ جاوں،نواز شریف

لندن... سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مجھ میں اور پرویز مشرف میں بہت فرق ہے۔ پرویز مشرف نہیں ہوں جو ملک سے بھاگ جاوں ۔لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مارشل لا کی باتیں پریشان کن ہیں۔نگران حکومت ایسی ہونی چاہیئے جو قانون کے مطابق کام کرے۔ انہوں نے کہا کہ قوم آئندہ انتخابات کو ریفرنڈم کی طرح لے۔ دریں اثناءلندن میں لیگی رہنماوں کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا ۔وزیراعظم شاہدخاقان اور اسحاق ڈار بھی شریک ہوئے۔ موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی معاملات پر اہم فیصلے کئے گئے۔
مزید پڑھیں:تمام مشکلات ایک ساتھ آگئیں،نواز شریف

شیئر: