Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشتگرد حملے میں مفلوج ہوجانے والی لڑکی طائفے میں شامل

مانچسٹر.... کچھ عرصہ قبل مانچسٹر میں ہونیوالے دہشتگرد حملے میں 13سالہ لڑکی ہولی بوتھ بری طرح زخمی ہونے کے بعد مفلوج ہوگئی تھی اور کرسی تک محدود ہوگئی تھی۔ اتنا سب کچھ ہونے کے باوجود اس نے ہمت نہیں ہاری اور وہ اپنے علاقے کے ایک طائفے میں شامل ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اُس  دہشتگرد حملے میں اسکی جان حقیقتاً اس کی پھوپھی نے بچا لی تھی جسے دہشتگرد نے ہلاک کردیا تھا اور اب 13سالہ ہولی بوتھ علاج کروا کر مانچسٹر واپس آچکی ہے اور یہاں ایک مشہور طائفے ’’رائز‘‘ میں شامل ہوگئی ہے اور گانا گانا شروع کردیا ہے۔ اب آریانہ گرانڈے کے تربیہ گانے گا رہی ہے۔ جلد ہی وہ برٹش ٹیلنٹ ہنٹ نامی ایک پروگرام میں شامل ہوکر اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کریگی۔ یہاں گانے کا مقصد سردست آڈیشن دینا ہے۔ واضح ہو کہ مانچسٹر کا حملہ گزشتہ سال مئی میں ہوا تھا۔ ہفتے کی شب وہ ’’بریلینٹ گوٹ ٹیلنٹ‘‘  یعنی ’’اہل برطانیہ باصلاحیت ہوتے ہیں ‘‘سیریز کی ایک قسط میں شرکت کیلئے آئی ہے۔واضح ہو کہ مانچسٹر حملے میں 22افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے تھے۔ ہفتے کی کارکردگی جن لوگوں نے دیکھی ان کا کہناہے کہ یہ باصلاحیت لڑکی ججوں کے معیار پر پوری اترتی نظرآئی۔ مانچسٹر کے علاقے میں مقبول سمجھے جانے والے لبا س ’’بی ٹی شرٹ‘‘ میں اس نے جس طرح آڈیشن دیا وہ بھی کمال کا تھا۔ ماہرین کا کہناتھا کہ آریانہ گرانڈے کا گانا ، گانا کوئی آسان کام نہیں۔ بڑے بڑے گلوکار ایسا انداز اپنانے سے گھبراتے ہیں۔ آڈیشن کے بعد لڑکی نے خوشی کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ ضرور منتخب ہوجائیگی۔
مزید پڑھیں:- - - -جال کاٹ کر سمندری کچھوے کو آزاد کرادیا

شیئر: