وزیر خارجہ خواجہ آصف کا درہ چین
اسلام آباد... وزیر خارجہ خواجہ آصف شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لئے چین کا دورہ کریں گے۔ اجلاس پیر سے شروع ہوگا۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں بین الاقوامی اور علاقائی امن اور سلامتی سے متعلقہ امور اور رکن ممالک کے مابین تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اجلاس میں شنگھائی تعاون کی تنظیم کے سربراہان کی کونسل کے پنگ ڈو میں آمدہ اجلاس کی تیاری کے امور کو حتمی شکل دی جائے گا۔ وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف چینی ہم منصب وانگ لی اور دیگر حکام کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔ شنگھائی تعاون کی تنظیم عالمی اور علاقائی امن سلامتی اور رکن ممالک کے مابین باہمی مفاد کے تعاون کے فروغ کے لئے ایک اہم فورم ہے۔ پاکستان اس فورم میں جون 2017ءمیں شامل ہوا ہے۔ شنگھائی تعاون کی تنظیم کی رو سے پاکستان موثر ذمہ دار اور تعمیری کردار ادا کر رہا ہے۔ تنظیم کا باہمی اعتماد اور مشترکہ ترقی کے اصولوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے تنوع معاشروں کے لئے احترام، مساوی مواقع پر زور دیتی ہے۔ تنظیم مختلف شعبوں میں مفاہمت، تعاون اور رابطوں کے فروغ میں اپنا گراں قدر کردار ادا کرنے کے لئے کوشاں ہے۔پاکستان ایس سی او کے مقاصد کے حصول کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔