Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلپائنی ایجنسی کے 3اہلکار گرفتار، خادماؤں کو فرار کرواتے تھے

کویت: کویت میں فلپائنی خادماؤں کو فرار کروانے والے 3تارکین گرفتار ہوگئے۔ گرفتار شدگان نے اقرار کیا ہے کہ ان کا تعلق فلپائنی خفیہ ایجنسی سے ہے اور وہ کفیلوں کے پاس مبینہ طور پر پھنسی ہوئی خادماؤں کو رہا کروانے کی مہم پر کویت آئے ہوئے ہیں۔ زیر حراست افراد نے کہا کہ ان ٹیم کی کل تعداد9ہے۔
مزید پڑھیں:فلپائنی خادمہ کو فرار کرانیوالے سفارتکاروں کی شناخت
 ان کا معاملہ منکشف ہونے پر ان کے اعلی عہدیداروں نے فوری طور پر کویت چھوڑنے کا حکم دیا۔ کویتی پولیس نے ان میں سے 3گرفتار کرلیا ہے۔ مقامی اخبار الانبائ میں شائع ہونے والی تفصیلات کے مطابق کویتی پولیس نے بتایا کہ کفیلوں کے گھروں سے فرار ہونے والی خادماؤں کےکیس کی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ایک منظم گروہ ہے جو کفیلوں کے گھروں سے خادماؤں کو فرار کرانے میں مدد کرتا ہے۔ بعد ازاں انکشاف ہوا کہ گروہ کا تعلق فلپائنی سفارتخانے سے ہے ۔ کیس کی تفتیش کے دوران فلپائنی سفارتخانے کے قریب ایک شخص کو گرفتار کیا گیا جس نے پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ ان کا ایک ساتھی فلپائن روانہ ہونے کے لئے ایئر پورٹ گیا ہے ۔
مزید پڑھیں:امدادی یونٹ کا کام گھروں میں گھسنا نہیں، فلپائنی سفیر
 پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا۔ بعد ازاں ان کا تیسرا ساتھی بھی گرفتار ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا تعلق فلپائن کی خفیہ ایجنسی سے ہے اور وہ کفیلوں کے پاس پھنسی ہوئی فلپائنی خادماؤں کو رہا کرنے کی مہم پر کویت آئے ہیں۔
 

شیئر: