Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روزنامہ کشمیر ایکسپریس کی سولہویں سالگرہ

 اہلیان ریاض کے تمام تر ایونٹس کی نیوزمیڈیا کی زینت بن رہی ہیں، مقررین 
    ریاض(ذکاء اللہ محسن)- - - - پاک میڈیا فورم، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ اور جے کے ایل ایف کی جانب سے روزنامہ کشمیر ایکسپریس کی سولہویں سالگرہ کی تقریبات منعقد ہو ئیں جن میں صحافیوں کے کردار کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ کے راجہ یعقوب، پاک میڈیا کے عابد شمعون چاند ،شاہ جہان شیرازی اور جمون کشمیر لبریشن فرنٹ کے عامر چشتی ،نوید اجمل کا کہنا تھا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ پچھلے کچھ عرصے سے صحافتی میدان میں تیزی اور جدت آئی ہے اور اہلیان ریاض کے تمام تر ایونٹس کی نیوز الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کی زینت بن رہی ہیں۔ اس سے پاکستان اور دیگر ممالک کو مثبت پیغام مل رہا ہے کہ سعودی عرب پاکستانی قوم کا دوسرا گھر ہے اور وہ بڑی آسانی کے ساتھ اپنی ثقافت کے مطابق یہاں زندگی گزار رہے ہیں۔
    تقریب میں کشمیر ایکسپریس کے بیورو چیف الیاس رحیم کو کمیونٹی ممبران نے مبارک باد پیش کی جس پر الیاس رحیم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک میڈیا فورم اور ان کا اخبار پاکستانیوں کی آواز بنا رہے گا ۔ تقریب میں کشمیر ایکسپریس کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔
مزید پڑھیں:- - - -پی آر سی کے زیر اہتمام علامہ اقبال کی یاد میں تقریب

شیئر: