Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی ملٹری اتاشی کا نام بلیک لسٹ میں شامل

اسلام آباد... اسلام آباد میں امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف کی گاڑی سے شہری کی ہلاکت کے مقدمے میں وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرادیا۔ جسٹس عامر فاروق نے ہلاک ہونے والے نوجوان عتیق بیگ کے والد کی درخواست کی سماعت کی۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ کرنل جوزف کے بیرون ملک جانے پر پابندی ہے۔ اس کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرلیا گیا ۔کرنل جوزف کو سفارتی استثنی حاصل ہے اس لئے گرفتاری ہوسکتی ہے اور نہ ٹرائل کیا جا سکتا ہے۔ آفیشل ڈیوٹی کے دوران کسی حادثے کی صورت میں ویانا کنونشن سفارتکاروں کو استثنیٰ دیتا ہے ۔ اگر کوئی سفارتکار اپنا استثنیٰ واپس لے یا پھر اس سے استثبی واپس لیا جائے تو پھر ملکی قانون کے مطابق ٹرائل کیا جاسکتا ہے۔ ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کا طریقہ کار طویل ہے اس لئے سفارت کار کو بلیک لسٹ کیا گیا ۔وزارتِ داخلہ کے نمائندے نے کرنل جوزف کو بلیک لسٹ کرنے کا نوٹی فکیشن عدالت میں پیش کیا اور بتایا کہ تمام ائیر پورٹ حکام کو مطلع کردیا گیا ۔ وزارت خارجہ نے امریکی سفارت خانے سے حادثے میں ملوث اہلکار کا استثنیٰ واپس لینے کی استدعا کی ہے۔ 
مزید پڑھیں:امریکی سفیر کی طلبی ،نوجوان کی ہلاکت پر احتجاج

شیئر: