Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوڈیشہ: احاطہ عدالت میں تلوار سے بیوی کا سر قلم کردیا

سنبل پور۔۔۔۔۔اوڈیشہ کے شہر سنبل پور میں ایک شخص تلوار لیکر فیملی کورٹ پہنچااور عدالت کے احاطے میں ہی سب کے سامنے بیوی کو قتل کردیا۔رمیش نامی شخص نے اپنی 18سالہ بیوی سنجیتا چودھری پرتلوار سے حملہ کردیا۔ اس دوران اس نے ساس للیتاچودھری اور ڈھائی سال کی بھتیجی کو بھی زخمی کردیا۔ سسر موقع سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق سنجیتانے گھر سے فرار ہوکرر میش سے پسند کی شادی کی تھی ۔شوہر کے ذریعے مسلسل تشدد اور زیادتی سے پریشان ہوکر میکے واپس چلی گئی تھی۔ گزشتہ روز وہ اپنے والدین کے ہمراہ معاملے کا تصفیہ کرانے عدالت پہنچی تھی۔  رمیش نے بیوی کو واپس لانے کیلئے فیملی عدالت میں درخواست دائر کررکھی تھی۔پولیس کے مطابق جیسے ہی سنجیتا والدین کے ہمراہ عدالت کے احاطے میں داخل ہوئی گھات میں بیٹھے رمیش نے اس پر دھار دار آلے سے حملہ کردیا۔عینی شاہدین کا کہنا کہ سنجیتا خود کو بچاتے ہوئی عدالت کی عمارت کے پیچھے روپوش ہوگئی تاہم رمیش نے اسے باہر نکال کر اس پر تلوار سے پے در پے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا۔بعد ازاں سسر سدن چودھری پر حملہ کی کوشش کی لیکن وہ تحصیل دفتر میں چھپ کر جان بچانے میں کامیاب ہوگئے۔موقع پر موجود بھیڑ نے قاتل کو دبوچ لیا اور جم کر دھنائی شروع کردی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کرزخمی بیوی ، ساس اور بھتیجی کو سنبل کے ضلع اسپتال میں داخل کرایا جہاں علاج کے دوران سنجیتاکی موت ہوگئی۔ سب ڈویژنل پولیس افسرمیہر پانڈا نے بتایا کہ قاتل شوہرکوگرفتار کرکے اسکی تلوار ضبط کرلی گئی۔
مزید پڑھیں:- - - -یوگی کی چوپال میں حکومت مخالف نعرے

شیئر: