Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

درخت میں چھپے ہوئے الو کی حیرت انگیز تصویر جاری

ہیگرز ٹاؤن کیسل، بروک.... برطانیہ کے اس علاقے میں ایک فوٹو گرافر نے الوئوں کی نشو ونما کیلئے خاص طور پر بنائے گئے پارک میں فوٹو گرافر نے درخت میں چھپے ہوئے ایک الو کی تصویر اتار کر جاری کی ہے اور دیکھنے والا ان تصاویر کو دیکھ کر حیرت میں پڑ جاتا ہے کہ آخر الو کہاں چھپا ہوا ہے۔ دیکھنے والوں کی پریشانی کی بنیادی وجہ یہی ہے کہ درخت میں چھپے ہوئے رنگ  اور نقش و نگار درخت کے تنے پر ابھرے ہوئے نقوش کا گمان ہوتا ہے۔ کچھ دیر غور کیا جائے تو تصویر میں چھپے  الو کا معمہ حل ہونے لگتا ہے کیونکہ درخت کے تنے سے ملتے جلتے رنگ والی درخت کی کھوہ سے بھی نظروں کو دھوکا ہوتا ہے مگر کچھ دیر اگر نظر اس جگہ ٹھہرادی جائے تو وہاں چھپا الو نمایاں ہوجاتا ہے۔ یہ دلچسپ تصویر چیوک کائی نامی فوٹو گرافر نے اتار کر جاری کردی ہے۔  تصویر دیکھ کر یہ بھی گمان ہوتا ہے کہ کچھ تو الو کی رنگت اور درخت کی چھال کی رنگت میں مماثلت ہے مگر الو نے بھی خود کو چھپائے رکھنے کے فن میں مہارت کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے۔  اس علاقے میں پائے جانے والے بڑے سائز کے الوؤں کی ایک خاص خصوصیت یہ ہوتی ہے کہ وہ خود کو آس پاس کے ماحول کے رنگ سے  ہم آہنگ کرلیتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ  وہ اپنی تاک میں رہنے والے شکاریوں کی نظر سے دور اور محفوظ رہنے کا سامان بخوبی کرلیتے ہیں۔ جس الو کی یہ تصویر ہے وہ بھی فوٹو گرافر کے کسی دوست کا پالو ہے ۔ اتنا کچھ جاننے کے بعد یہ اندازہ مشکل نہیں کہ الو نے اپنے لئے یہ پناہ گاہ خود نہیں ڈھونڈی بلکہ اسے کسی نے لاکر اس کے اندر بٹھا دیا ہے۔  کہا جاتا ہے کہ الو اپنے اس ماہرانہ فن کو نہ صرف اپنی حفاظت کیلئے بلکہ اپنے شکار کو چھپ کر نشانے پر لینے کی غرض سے بھی استعمال کرتے ہیں۔ اگر غورسے دیکھا جائے تو اسکی موجودگی کا بھرم اس کی پیلی چونچ اور سبز آنکھیں کھول دیتی ہیں مگر الوئوں کو اتنے غور سے شاید ہی کوئی دیکھتا ہو۔
مزید پڑھیں:- - - -مڈغاسکر کے مکان سے نادر قسم کے 10ہزار کچھوے برآمد

شیئر: