گھر میں گھس کر خاتون سے چھیڑخانی پر 7سال قیدکی سزا
سہارنپور۔۔۔۔ میٹر چیکنگ کرنے کیلئے جانیوالے محکمہ بجلی کے ایس ڈی او آر پی سنگھ اور اسکے ساتھی محمد اویس کو گھر میں گھس کر خاتون سے چھیڑخانی کے الزام میں سی جی ایم کی عدالت نے 7سال کی سزا اور ایک لاکھ 11ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ متاثرہ کے مطابق ایس ڈی او آر پی سنگھ ایک ملازم کے ہمراہ مکان پر آئے اور انہوں نے میٹر دیکھے بغیر ہی بجلی چوری کا الزام لگاکر 80ہزار روپے کا جرمانہ لگا نے کی دھمکی دیتے ہوئے آفس میں آکر ملاقات کی بات کہہ کر چلے گئے۔ خاتون جب انبالہ روڈ پر واقع بجلی دفتر پہنچی تو وہاں ایس ڈی او نے بہوسے تعلقات کی بات کی۔بعد ازاں ایس ڈی اونے گھر آکر بہو کے ساتھ دست درازی شروع کردی ۔ بہو کے شور مچانے پر پڑوسیوں کی بھیڑ جمع ہوگئی اور ایس ڈی او کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیاتاہم پولیس والوں نے اسے چھوڑ دیا ۔بعد ازاں محلے والوں نے ڈی آئی جی کے توسط سے تھانے میں ایس ڈی او کے خلاف مقدمہ درج کروایا جس کے بعد جیل بھیج دیا گیا ۔پولیس نے چارج شیٹ عدالت میں پیش کی ۔ عدالت نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ٹھوس گواہی کی بنیاد پر بجلی بورڈ کے افسر اور اسکے ساتھی کو 7سال کی سزا اور ایک لاکھ 11ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔