Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

10سال سے بھاجپا سرکار پھر کیوں پچھڑا بہار، تیجسوی

پٹنہ۔۔۔۔بہار سمیت ملک کی مختلف ریاستوں میں ترقی کے فقدان کو لیکر نیتی آیوگ کے چیف ایگزیکٹو افسر امیتابھ کانت کے بیان پر ریاست کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے کہا کہ تقریباً10سال سے ریاست میں بی جے پی گٹھ بندھن حکومت قائم ہونے کے باوجود ریاست کیوں پیچھے ہے۔یادو نے ٹویٹر کے اکاؤنٹ پر سوال کیا کہ بہار میں تو نتیش کمار کا راج ہے ۔ بھاجپا 10سال سے اقتدار میں ہے پھر بہار پچھڑا کیوں رہ گیا؟ انہوں نے مزید ٹویٹ کیا کہ بہار اور بہاری برابر’’کر‘‘(ٹیکس) دیتے ہیں۔قومی ترقی میں برابر کے شریک ہیں۔ این ڈی اے کو بہار نے 33رکن پارلیمنٹ دیئے۔ موجودہ حکومت میں 7مرکزی وزیر بہار کے ہیں۔ مرکز اور بہار میں گٹھ بندھن کی سرکار ہے۔ پھر بابو ( افسر) کہتے ہیں کہ بہار پچھڑا ہوا ہے ۔
مزید پڑھیں:- - - -جائداد کے تنازع پر بہو بیٹے نے ماں کو زخمی کردیا

شیئر: