Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاڈلے کو اوپر سے حکم لینے کی عادت پڑ چکی،نواز شریف

اسلام آباد...سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ لاڈلے کو اوپر سے حکم لینے کی عادت پڑ چکی ہے۔ پورے پاکستان کے عوام جانتے ہیں کہ ’اوپر‘ سے حکم کا کیا مطلب ہے۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہاکہ عوام نے عمران خان کو 2013 میں بھی مسترد کیا تھا۔ آئندہ انتخابات کے نتائج بھی اسی طرح کے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے صاف گوئی یا بھول میں کہہ دیا تھا کہ اوپر سے حکم آیا ہے۔اوپر کا مطلب کبھی بنی گالہ نہیں تھا۔پورے پاکستان کے عوام جانتے ہیں کہ اوپر سے کیا مطلب ہے۔ لاڈلے کو اوپر سے حکم لینے کی عادت ہے۔ یہ تبدیلی لائے ہیں کہ اوپر کے حکم سے تیر پر مہر لگا دی۔عمران خان پاکستان کی سیاست کو بدنام کر رہے ہیں۔ عوام کو یہ بھی تو بتائیں کہ یہ وکٹیں کون گروا ہا ہے۔
مزید پڑھیں:جمہوریت نہیں بدترین ڈکٹیٹر شپ ہے،نواز شریف
 

شیئر: