Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجکاری : ہمارے تجربات کامیابی کی علامت

جمعرات 26اپریل 2018ءکو مملکت سے شائع ہونے والے اخبار ”الریاض“ کا اداریہ
  ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت اقتصادی و ترقیاتی امور کی کونسل نے نجکاری پروگرام پر عمل درآمد کا لائحہ منظور کرکے ایک نئی تبدیلی کا دور شروع کردیا۔ اس کی بدولت نجی شعبے کو مختلف شعبوں میں خدمات فراہم کرنے کے عمل میں شریک کیا جائیگا۔ یہ نجی شعبے کے کردار کو تقویت پہنچائے گا اور نجی اداروں میں مسابقت کا ماحول بڑھے گا۔
یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ نجکاری کا مطلب سرکاری اداروں کو نجی اداروںکی تحویل میں دینا ہوتا ہے۔ اس سلسلے میں منڈی کے طریقہ کار اور مسابقت کی حکمت عملی پر انحصار کیا جاتا ہے۔ تمام تیاریاں کرکے نجکاری کے نفاذ کا فیصلہ سنایا گیا۔ اہداف متعین کردیئے گئے۔ مسابقت کا ماحول بہتر بنادیا گیا۔ سعودی شہریوں کو پیداواری عمل میں شریک کرنے کا دائرہ وسیع کردیاگیا۔ اس سلسلے میں ہمارے سامنے سعودی مواصلاتی کمپنی کا تجربہ بھی ہے۔ یہ کمپنی کامیاب ہوئی ۔ آگے بڑھی۔ پہلے یہ وزارت ڈاک و تار و فون کے نام سے جانی پہچانی جاتی تھی۔ اب یہ وزارت شراکتی کمپنی میں تبدیل ہوچکی ہے۔ اس وزارت کی نجکاری سے شہریوںاو رسرمایہ کاروں کو بروقت مناسب لاگت پر عمدہ خدمات مہیا ہونے لگی ہیں۔ 
نجکاری کی بدولت مملکت کی قومی پیداوار میں نجی اداروں کا حصہ 40سے 65فیصد تک 2030تک بڑھ جائیگا۔ ملازمتیں بڑھیں گی۔ غیر سرکاری سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔ خدمات کا معیار اور دائرہ کار دونوں چیزیں بلند ہونگی۔ نجی ادارے کے ساتھ شراکت قومی تبدیلی پروگرام اور سعودی وژن 2030کا اہم محور ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر: