Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کونکن ریلوے بورڈ میں100ملازمتوں کیلئے درخواستیں طلب

کونکن۔۔۔۔مہاراشٹرکے کونکن کے محکمہ ریلوے نے 100سے زیادہ عہدوں کیلئے این ٹی پی سی میں ملازمتوں کا اعلان کیا ہے۔ نان ٹیکنیکل پاپولر کٹیگری( این ٹی پی سی ) کے ملازمین کی تعیناتی مہاراشٹر ، گوا اور کرناٹک ریاستوں میں عمل میں آئیگی۔ان عہدوں کیلئے ایسے امیدواروں کو ترجیح دی جائیگی جن کی اراضی کونکن کے محکمہ ریلوے منصوبوں کیلئے حاصل کی گئیں ۔اسٹیشن ماسٹر ، گڈز گارڈ، معاون محاسب اور سینیئر کلر ک کے عہدوں کیلئے ملازمتوں کے درخواست دہندگان کی عمر 18سال سے 33برس کے درمیان ہو۔ایس سی ، ایس ٹی امیدواروں کی عمر میں 5سال اور او بی سی امیدواروں کیلئے 3سال کی رعایت دی جائیگی۔درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ 12مئی 2018ء مقرر کی گئی ہے۔ ان عہدوں پر تعیناتی کیلئے امیدوار کا گریجویٹ ہونا لازمی ہے۔تقرری کیلئے کمپیوٹر کے ذریعے ٹیسٹ (سی بی ٹی) جون 2018میں منعقد کیا جائیگا۔امتحان کا دورانیہ90منٹ کا ہوگا۔امیدواروں کو دیئے گئے مقررہ وقت میں 100سوالات حل کرنے ہونگے۔ امتحان کیلئے تجربہ کار امیدوار کیلئے 50فیصد نمبر اور مخصوص درجے کیلئے 40فیصد نمبر مقرر کئے گئے ہیں۔رجسٹریشن پورٹل 30اپریل تک کھلا رہے گا جہاں سے ضروری معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔
مزید پڑھیں:- - -پانی کے راستےپٹنہ،بنارس اور نیپال کو جوڑنے کا منصوبہ

شیئر: