اقا مہ نہیں چھپایا،فیصلہ چیلنج کرونگا،خواجہ آصف
جمعرات 26 اپریل 2018 3:00
اسلام آباد...وزیر خارجہ خواجہ آصف نے نااہلی سے متعلق ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کے لئے قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کردی۔ایک بیان میںخواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ قابل قبول نہیں۔اقامہ کو جواز بنانا کوئی کمال نہیں۔ کمال تو یہ ہوتا کہ میں نے اقامہ چھپایا ہوتا اور وہ عدالت میں پیش کرتے۔حقیقت یہ ہے کہ 1991 سے میرا اقامہ اور بیرون ملک بینک اکاونٹس ظاہر ہیں۔ ان کا ذکر میرے انتخابی گوشواروں میں بھی ہے۔ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کروں گا۔