سرحد پار سے حملہ ،اہلکار جاں بحق،3دہشت گرد ہلاک
جمعرات 26 اپریل 2018 3:00
راولپنڈی ...مہمند ایجنسی میں سرحد پار سے دہشت گردحملے میں ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ دہشت گردوں نے پاکستانی چیک پوسٹ پرفائرنگ کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوانوں کی موثرجوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔دہشت گردوں کی فائرنگ سے سپاہی فرمان اللہ جاں بحق ہوا۔ علاقے میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ۔سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔